BREAKING NEWS

???????

Entertainment

Technology

Travelling

منگل، 2 فروری، 2021

جنوبی افریقی کھلاڑی تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا

 


راولپنڈی (ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی بھی بلوچستان کے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ کیا ہم پاک جنوبی افریقہ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یہاں منتقل نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے ہورہے ہیں جس کی ایک ویڈیو فخرِ عالم نے بھی شیئر کی تھی۔

ٹوئٹر پر فخرِ عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ہی تبریز شمسی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ جنوبی افریقی کرکٹر نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم سے تشبیہ دی۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تین میدانوں کے اطراف کی جگہ انھیں بہت بہترین لگیں جن میں نیولینڈز، دھرم شالا اور گوادر شامل ہیں۔


نیا دل چاہیے تو رابطہ کریں ۔۔۔مصنوعی دل کی فروخت کی اجازت ؟ قیمت کیا ہو گی ؟جانیے تفصیل


یورپ میں انتہائی جدید مصنوعی دل تیار کر لیا گیا جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے کئی تجربات کے بعد مصنوعی دل تیار کر لیا جو رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ ایسن نامی اس مصنوعی دل کا وزن 9 سو گرام ہے جو بیٹریوں سے چلتا ہے اور یہ لمبے عرصے تک ساتھ دے سکے گا۔


فرانس سمیت دیگر ملکوں میں دل کے امراض پر کام کرنی والی کارمٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر سال 2 کروڑ 60 لاکھ افراد دلکے امراض میں مبتلا ہو کر دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔یورپ میں اعضا عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے تاہم مصنوعی دل اس کمی کو پورا کرنے میں کسی حد تک کارآمد ثابت ہو گا۔کارمٹ کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ مصنوعی دل کی تیاری گزشتہ تین عشروں سے عروج پر تھی، کئی مرتبہ دعوے بھی کئے گئے 


لیکن چند اہم گھنٹوں میں مصنوعی دل کے بیٹھنے سے مریض کا کام بھی تمام ہو گیا ۔کوئی دل دیر پاثابت نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ تیار کردہ جدید مصنوعی دل ان افراد کے لیے امید کی ایک کرن ہے جو دل عطیہ کیے جانے کے منتظر ہیں۔2015 میں مصنوعی دل لگانے والا شخص نارمل زندگی بسر کر رہا ہے 


جس کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ کے کام خود کرتا ہے۔ میں اپنا توازن برقرار رکھتا ہوں، موٹرسائیکل چلاتا ہوں اور اب میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں تاہم میں اونچے پہاڑوں پر چڑھنے سے پرہیز کرتا ہوں۔

مجرموں کی حوالگی، پاکستان اور برطانیہ کا معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

 



 پاکستان اور برطانیہ نے مجرموں کی حوالگی سے متعلق معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس بات پر اتفاق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور برطانوی ہائی کمشنر کرسٹیئن ٹرنر کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔



تفصیل کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹیئن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے مابین بھی گہرے تعلقات استوار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی پاکستان سے متعلق مثبت سکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو بہت فائدہ ہوا اور پاکستان کا بیرونی دنیا میں تاثر بہتر ہوا۔


ان کا کہنا تھا کہ بڑی بدقسمتی ہے کہ غریب ملکوں سے پیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتے ہیں، ایسے اقدامات کرنے چاہیں کہ جرم کرنے والے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔


اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات و انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی سکیورٹی کی صورتحال بہت تسلی بخش ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت بڑھانے کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ برٹش ایئرویز اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 

مہلک وبا سے نجات کی جانب بڑا قدم، پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

 


وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا ہے۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے پانچ لاکھ ویکسین پاکستان کو عطیہ کی جس پر میں چینی حکومت کا شکر گزار ہوں جبکہ میں اپنی پوری ٹیم کو تیزی سے کام کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی۔ تمام صوبوں میں ویکسین کو منصفانہ تقسیم کیا جائے گا۔ ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔


عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دوبارہ عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ سب ماسک لازمی پہنیں۔ ماسک کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے اور ایس او پیز پرعمل کرنے سے ہم وائرس سے بچ سکتے ہیں۔


کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں پورا لاک ڈاؤن ہے تاہم اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں اکانومی بھی چل رہی ہے۔ اگر عوام احتیاط کریں گے تو باقی جگہوں کو بھی کھول دیں گے۔

ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی نوبیل امن انعام کے لئے نامزدگی

 



واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنز اور وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر برائے امور مشرق وسطیٰ نے اسرائیل اور متعدد عرب ملکوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہی خدمات کے اعتراف میں جیرڈ کشنر اور ان کے معاون آوی بیرکوٹیز کو اتوار کے روز امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


 دونوں کے اہم کردار کی وجہ سے ہی اسرائیل اور چار عرب ملکوں کے درمیان ’’ابراھیم معاہدات‘‘ پر دستخط ممکن ہوئے۔کشنر اور آوی کو ہاروڈ یونیورسٹی کی فکیلٹی آف لاء کے فارغ التحصیل مشہور امریکی وکیل آن ڈرشوویٹز نے امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔کشنر، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد تھے 


جبکہ بیرکوٹیز مشرق وسطیٰ کے لئے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دونوں ہی یو اے ای، بحرین، سوڈان اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کروانے میں نمایاں کردار کے حامل رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست اور دسمبر کے درمیان طےپانے والے معاہدے مشرق وسطیٰ کے علاقے میں 25 برسوں بعد ہونے والی اہم پیش رفت تھے۔

اب اشارہ توڑ کر دکھاؤ۔۔۔اشارہ توڑنے پر 22 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،ڈرائیور حضرات کیلئے بری خبر

 



یو اے (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابو ظہبی میں ٹریفک اشارہ توڑنے پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ابو ظہبی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ابو ظہبی میں اشارہ توڑنے پر 51 ہزار درہم یعنی 22 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، اور چھ ماہ کے لیے لائسنس معطل کرنے کی سزا سنائی جائے گی۔


ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں ٹریفک حادثاٹ بڑھنے کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹریفک قوانین میں سختی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق جب تک جرمانہ فیس ادا نہیں کی جائے گی گاڑی سرکاری تحویل میں رہے گی ، تین ماہ گزر جانے کے بعد گاڑی کو نیلام کر دیا جائے گا۔


ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے بعض رہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بتایا کہ موبائل فون استعمال کرنے پر 800 درہم اور چار بلیک پوائنٹس کا جرمانہ ہے۔

کیاآپ جانتے ہیں کہ جاپانی لوگ دن میں کیوں نہیں نہاتے؟


جاپان میں متعدد ایسی روایات پائی جاتی ہیں جو باقی دنیا کے لیے یقیناً حیرت کا باعث بنتی ہیں، جن میں ایک یہ بھی ہے کہ اکثر جاپانی شہری دن کے بجائے ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے نہاتے ہیں۔اب ان کی اس منفرد عادت کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ جاپان جا چکے ہیں 

وہ اس بات سے واقف ہوں گے کہ جاپانی لوگ پبلک باتھ اور ہاٹ سپرنگز میں نہانے کے عادی ہوتے ہیں۔ لگ بھگ ہر شہراور گاؤں میں پبلک کے لئے غسل خانےموجود ہیں جہاں کوئی بھی مرد ،خواتین، بچے اِنتہائی معمولی رقم کے عوض نہا سکتے ہیں۔اس دوران انہیں دیگر لوگوں سے ملنے اور گفتگو کرنے کا بھی ایک موقع دستیاب ہوتا ہے۔

 اب اس کی بھی دو وجوہات ہیں، پہلی شدید موسم اور دوسری گھر پر نہانے کی سہولت کا نہ ہونا۔ جاپان میں سردیوں میں درجہ حرارت بہت سرد اور گرمیوں میں بہت گرم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ اکثر جاپانیوں کے گھروں میں باتھ ٹب اور پانی کو گرم رکھنے کے انتظامات کی سہولت نہیں ہوتی، چنانچہ وہ نہانےاور چند دیر سکون کے لئے پبلک باتھ ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ پبلک باتھ میں جانے کے لیے کونسا وقت زیادہ موزوں ہو سکتا ہے 

اور وہ بھی جب آدمی نہانے کے ساتھ لوگوں سے ملنے جلنے، گپ شپ لگانے اور کچھ پرسکون وقت گزارنا چاہتا ہو۔ چنانچہ جاپانی کام سے چھٹی کے بعد رات کو ہی پبلک باتھ جاتے اور نہاتے ہیں۔جاپانیوں کے لیے شاور لینا اور باتھ کرنا بھی دو مختلف چیزیں ہیں۔ ان کے لیے باتھ کرنا کافی وقت لگا کر نہانے اور اچھی طرح بدن صاف کرنے کو کہتے ہیں،

 جو کہ صبح کے وقت جلدی میں ممکن نہیں ہوتا۔چنانچہ جو جاپانی صبح جلدی جلدی شاور لیتے ہیں وہ بھی اپنی تشفی کے لئے رات کو پبلک باتھ میں جا کر نہا لیتے ہیں۔

?? ??????

??? ???? ?? ???? ??? ???? ?? ?????? ?? ??? ???????، ??? ?? ????? ??? ???? ?? ???? ???? ??????، ??? ????? ?? ???? ??? ??? ???? ?? ?????? ?? ?????? ?????? ????? ??? ????? ??? ?????? ???? ?????? ???????، ??? ??? ????? ??? ??? ???? ?? ??????? ???? ?? ???? ???? ?????? ????? ??? ??????? ??? ????، ???? ?? ???? ????? ??? ???? ????? ?????، ???? ???? ?????? ???? ?????? ??????? ??? ??? ??????، ??? ????? ?????? ??
???? ??????

 
Copyright © 2014 soral rtl. Designed by OddThemes